- Advertisement -
ملتان۔ 07 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائر رضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں کھاد کی بلاتعطل فراہمی کیلئے گوداموں کی انسپکشن کر کے ریکارڈ مرتب کیا جائے اور کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کھادڈیلرز کو کڑی ہدایات جاری کی جائیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے کھاد فراہمی کے حوالے سے عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلعی محکموں اور محکمہ زراعت کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق بھی موجود تھے۔
- Advertisement -
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کھاد کے سرکاری ریٹس پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو کہ ہول سیل پوائنٹس پر کھاد فراہمی یقینی بنائیں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417809
- Advertisement -