ضلع بھر میں 7لاکھ48ہزارایکڑاراضی پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر

150
wheat

بہاولپور۔ 07 نومبر (اے پی پی):ضلع بھر میں 7 لاکھ 48 ہزار ایکڑا راضی پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اب تک ایک لاکھ پانچ ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کاشت کی جاچکی ہے۔

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاول پور امیر تیمور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویٹ کمپین مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ہدایت کی کہ گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے بروقت کاشت کو یقینی بنایا جائے اوراس سلسلہ میں محکمہ زراعت کے افسران زمیندار اور کاشتکاران کو ان کی دہلیز پر جا کرہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔

اجلاس میں محکمہ زراعت توسیع اورمتعلقہ محکموں کے افسران سمیت کھاد، بیج کمپنیوں، زرعی ادویات کے نمائندگان اور ترقی پسند کاشتکار موجود تھے۔ڈائریکٹر زراعت نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے گندم کی سفارش کردہ اقسام کے تصدیق شدہ بیج کی کاشت اور متوازن کھادوں کے استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے فارمرز ٹریننگ کے انعقادکا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گندم کی بروقت کاشت اور بہتر پیداوار کے حصول کے لئے فارمرز کے اجتماعات اورلمبردار کنونشن بھی منعقد کرائے جارہے ہیں اور اس سلسلہ میں 23 ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بہتر پیداوار کے حصول کے لیے تحصیل کی سطح پر زرعی کنونشن بھی منعقد کرائے جارہے ہیں۔