ضلع بھر کے امن کے لئے ضلعی انتظامیہ اور عوام ایک پلیٹ فارم پر ہیں ، ڈی سی مظفرگڑھ

199
ضلع بھر کے امن کے لئے ضلعی انتظامیہ اور عوام ایک پلیٹ فارم پر ہیں ، ڈی سی مظفرگڑھ

مظفرگڑھ 19 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ میاں عثمان علی کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈی پی او سید حسنین حیدر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کمشنر جنرل محمد یوسف اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ، پولیس، سیکیورٹی کے تمام ادارے، ممبران امن کمیٹی، انجمن تاجران اور ضلع کی عوام متحداور متفق ہیں اور کسی بھی شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کو پرامن اور شفاف بنایا جائے گا اور الیکشن کمیشن کیطرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر سختی پر عمل کیا جائے، ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی صورتحال پر حکومتی سطح پر معاملات حل چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری محبت پاکستان ہے اور ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، ہم بحیثیت قوم اس کے خلا ف کھڑے ہونگے جو پاکستان کے خلاف ہو گا۔