ضلع بھمبر ،میر پور ،کوٹلی کی مشتہر شدہ سکیل 01 تا 14 کی آسامیوں پر ٹیسٹ ،انٹرویوز کاشیڈ ول جاری

102

مظفر آباد۔29مئی (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (AJK-TEVTA)کے زیر انتظام ضلع بھمبر ،میر پور ،کوٹلی کی مشتہر شدہ سکیل 01 تا 14 کی آسامیوں پر ٹیسٹ ،انٹرویوزشیڈ ول کے مطابق 07 جون بروز جمعتہ المبارک ضلع بھمبر بمقام خان محمد خان کالج آ ف ایجوکیشن نزد گرلز ہائی سکول بھمبر بوقت 9:30 بجے صبح، 08 جون بروز ہفتہ ضلع میرپور بمقام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی نیو سٹی میرپور بوقت 9:30 بجے صبحاور10 جون بروز سوموارضلع کوٹلی بمقام گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کوٹلی بوقت 9:30 بجے صبح منعقد ہوں گے ۔

جملہ آسامیوں پر ٹیسٹ ، انٹرویوا جراء شدہ کال لیٹرز میں دی گئی ہدایات،شرائط کے تابع عمل میں لائے جائیں گے ۔جملہ امیدوارن کو بذریعہ ٹیلیفون، سوشل میڈیا ،بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔ امیداواران کی فہرست اتھارٹی کی ویب سائیٹ www.tevta.gok.pk پر بھی upload کر دی گئی ہے اس حوالہ سے مزید معلومات کے لیے بذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔