ضلع بہاولنگر میں 314 مقامات پر عید الاضحٰی کی نماز ادا کی گئی

151
ضلع بہاولنگر میں 314 مقامات پر عید الاضحٰی کی نماز ادا کی گئی
ضلع بہاولنگر میں 314 مقامات پر عید الاضحٰی کی نماز ادا کی گئی

بہاولنگر 17 جون (اے پی پی):ضلع بہاولنگر میں 314 مساجد، عید گاہوں اور کھلےمقامات پر عید الاضحٰی کی نماز ادا کر دی گئی ۔عیدالضحی کے بڑے اجتماعات ،مرکزی عید گاہ، رضائے مصطفے عیدگاہ ، ریلوے جامع مسجد، کمرشل کالج گراونڈ ،

مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوئے ،ضلع بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز عید الاضحی ادا کی نماز عید اجتماعات میں مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں ،ملکی سالمیت ترقی خوشحالی کےلئےخصوصی دعا کی گئی ۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

ضلع بھر میں 1400 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران نے ڈیوٹی سرانجام دی ،نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی ادا ئیگی کا سلسلہ جاری ہے،فرزندان اسلام رب تعالی کے حکم پر جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں۔