24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلع جہلم میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

ضلع جہلم میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

- Advertisement -

جہلم۔ 24 مئی (اے پی پی):ضلع جہلم میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیو مہم 24تا 28 مئی جاری رہے گی ۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے 2 لاکھ80 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی ۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب خانہ بدوشوں کے علاقے میں باغ محلہ میں منعقد کی گئی،جہاں صوبائی مشیر صحت جنرل ر اظہر محمود کیانی نے خانہ بدوشوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کیا ۔

محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ پولیو قطرے پلانے کے لیے 1094موبائل۔ 74 فکسڈ، 24 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر ٹارگٹ پورا کریں گی۔ ضلع جہلم کے انٹری پوائنٹ پر پولیو ٹیمیں مسافر گاڑیوں میں پولیو کے قطرے پلائیں گی ۔ اس موقع پر ڈی سی جہلم میثم عباس نے کہا کہ ہمارا عزم پولیو سے پاک جہلم ہے۔ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران یقینی بنایا جائے کہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے ۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں