ضلع خیبر، وادی تیراہ میں شدید برفباری جاری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

137
ضلع خیبر، وادی تیراہ میں شدید برفباری جاری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

پشاور۔ 01 مارچ (اے پی پی):ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے. وادی تیراہ میں باغ ، میدان، سنڈاپال، تختکئی، راجگال اور کئی دیگر علاقوں میں گزشتہ روز سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔تیراہ کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 انچ برف پڑ چکی ہے۔

برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شدید برفباری کی وجہ سے سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی علاقوں میں گاڑیاں برفباری کی وجہ سے پھنس گئی ہیں۔ وادی تیراہ کے لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے کام کو تیز کیا جائے۔