ضلع خیبر کے تھانہ جمرود پولیس کی کارروائی ،جعلی کرنسی کےکاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

73

پشاور۔ 13 فروری (اے پی پی):ضلع خیبر کےتھانہ جمرود پولیس نے جعلی کرنسی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانی روپے برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اوتھانہ جمرود شاہ خالد کی خفیہ اطلاع پر انچارج نواب شاہ شہید وزیر ڈھنڈ چوکی اتحاد آفریدی نے جعلی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث نوسرباز کو گرفتار کرلیا ۔

کارروائی کے دوران 3 لاکھ 40 ہزار جعلی کرنسی برآمد کرکے ملوث ملزم کفایت اللہ کو حوالات منتقل کر دیا گیا، جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم کاتعلق ایک جعلی کرنسی کے ایک منظم گروہ یے جو جعلی کرنسی بازاروں و مارکیٹوں میں پھیلانے میں ملوث ہے۔