33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلع خیرپور میں انسداد پولیو مہم جاری ، ڈپٹی کمشنر کا مختلف...

ضلع خیرپور میں انسداد پولیو مہم جاری ، ڈپٹی کمشنر کا مختلف پوائنٹس کا دورہ

- Advertisement -

سکھر۔ 22 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر خیرپور فیاض حسین راہوجو نے انسداد پولیو مہم کے دوسرے دن یونین کونسل شاہ لطیف کے دورہ کے دوران پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈی سی خیرپور نے شدید گرمی کے باوجود خواتین ویکسینیٹرز کی خدمات کو سراہا اور ہدایت کی کہ ہائی رسک علاقوں و شہری آبادیوں میں ویکسین سے انکار کرنے والے والدین اور غیر حاضر بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیلی شیٹس میں مکمل پتے درج کیے جائیں تاکہ دوبارہ ویکسی نیشن میں آسانی ہو اور ریکارڈ درست اور حقیقت پر مبنی رہے۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو ورکرز کو ہدایت کی کہ ہدف کے مطابق 95 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن ہر صورت یقینی بنائی جائے جبکہ ویکسین کے کولڈ چین کا مکمل خیال رکھا جائے اور درست اعداد و شمار درج کیے جائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے والدین میں شعور بیدار کرنے اور پولیو جیسے مہلک مرض سے آگاہی دینے پر بھی زور دیا۔ اس کے علاوہ ڈیٹا انٹری میں شفافیت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ بعدازاں ڈی سی خیرپور نے خصوصی افراد کی بحالی کے مرکز اور معذور افراد کی تنظیم این ڈی سی پی ایس کے دفتر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مرکز میں تعلیم، خوراک، موسیقی اور ہنر سکھانے کی سرگرمیوں کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ڈی سی نے پرنسپل و ڈائریکٹر حفیظ اللہ شیخ سے مرکز کے بجٹ اور انتظامی امور بارے دریافت کرنے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا اور اساتذہ، اسٹاف اور پرنسپل کی کارکردگی کو سراہا۔

معذور افراد کی تنظیم کے دفتر میں ڈی سی خیرپور نے معذور رہنما علی انصر سندھو سے ملاقات کی اور معذور افراد کے مسائل، سماجی تنظیم کی سرگرمیوں اور قومی دنوں میں ان کی شرکت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر ڈاکٹر مدثر ڈومکی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید ساجد حسین شاہ، وسیم گل سولنگی سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585863

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں