ضلع دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کےآپریشن کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے،پاک فوج کا ایک جوان شہید

90
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔13جولائی (اے پی پی):دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسزپر حملوں میں ملوث تھے۔علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔