- Advertisement -
تیمرگرہ۔02 اگست (اے پی پی )ڈی سی او اپر دیر عطاءالرحمن نے کہاہے کہ لوئیر دیر کے تمام سکولوں میں جشن آزادی کی تقریبات جوش وخروش سے منائے جائیگی‘ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم آزادی کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ‘تحصیل وضلعی ناظمین کے علاوہ پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے‘ انہوں نے کہاکہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع دیرمیں بھی جشن آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیگی ‘ جس کیلئے مربوط سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65459
- Advertisement -