ضلع راولپنڈی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں ،17ملزمان گرفتار ،اسلحہ،شراب ،مسروقہ گاڑیاں برآمد

111
arrested
arrested

راولپنڈی ۔ 29 نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں گاڑی چوری،شراب سپلائی،غیر قانونی اسلحہ و گیس فلنگ اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 17 ملزمان گرفتار کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے 2 رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں کاشف اور شعیب شامل ہیں،ملزمان سے دومسروقہ کیری ڈبے برآمد ہوئے۔پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا ۔

سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں نعیم، حسن، طاہر،یعقوب،شہریار اور کفایت اللہ شامل ہیں۔ پیرودہائی پولیس نے غیر قانونی گیس سلنڈرز کی ری فلنگ کرنے والے 4ملزمان حسیب، طیب، بختیار اور امان اللہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے گیس سلنڈرز اور دیگر ر ی فلنگ آلات برآمد ہوئے۔

چکری پولیس نے ملزم مسعود اقبال سے ایک کلاشنکوف معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم قدرت اللہ سے ایک پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم اسلام سے ایک ریوالور 32 بور معہ ایمونیشن، پیرودہائی پولیس نے ملزم عمران شوکت سے چھری، آراے بازار پولیس نے ملزم عظ گل سے 9 بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔