ضلع راولپنڈی میں ووٹ کے اندراج، منتقلی، درستگی یا اخراج کی 13 جولائی 2023 آخری تاریخ مقرر کر دی گئی ہے، الیکشن کمیشن

187
مانسہرہ

راولپنڈی۔26جون (اے پی پی):الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع راولپنڈی میں ووٹ کے اندراج، منتقلی، درستگی یا اخراج کی 13 جولائی 2023 آخری تاریخ مقرر کر دی گئی۔

ضلعی دفتر الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں ضلع راولپنڈی کے عوام جنرل الیکشن 2023 کے پیش نظر ووٹ کا اندراج، منتقلی، درستگی یا اخراج 13 جولائی 2023 تک کرا سکتے ہیں۔ 13 جولائی2023 کے بعد ووٹ میں کسی قسم کی تبدیلی ممکن نہیں ہو سکے گی،

دفتری اوقات میں عوام ووٹ کے اندراج، منتقلی، درستگی یا اخراج کے لیے رجوع کر سکتی ہے،ووٹ کے بارے میں 8300 پربذریعہ ایس ایم ایس اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے معلومات حاصل لی جاسکتی ہیں ، کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیے دفتری اوقات میں 0519330936 پر فون کر کے معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔