ضلع راولپنڈی میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی،115 نئے افراد میں وائرس کی تصدیق

151

راولپنڈی۔23اکتوبر (اے پی پی):ضلع راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی ، 24 گھنٹوں کے دوران 115نئے افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد 2024 کے کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار735 ہوگئی ہے۔

فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر جواد کے مطابق کے نئے کیسز میں پوٹھوہار ٹائون پری اربن ایریا سے 59، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی سے 15، راولپنڈی کنٹونمنٹ سے 19، چکلالہ کنٹونمنٹ 9، کہوٹہ 4، مری 3، ٹیکسلا کنٹونمنٹ 3 ، کوٹلی ستیاں اور پوٹھوہار رورل سے ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت 219 مریض شہر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں 72 مریض بے نظیر بھٹو ہسپتال ،39 ہولی فیملی ہسپتال ، 37 راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال، 32 فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال اور 39 مریض شہر کے مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔