حیدرآباد۔ 28 دسمبر (اے پی پی):ایس ایس پی کیپٹن (ر) صدام حسین کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او بی سیکشن ٹنڈوآدم اسد النبی کھچی نے دوران پیٹرولنگ ماتحت عملے کے ہمراہ منشیات فروش محمد قاسم راجپوت کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 240 گرام چرس برآمد کر لی۔
ایس ایچ او پولیس اسٹیشن دریا خان رند انسپیکٹر رائو واجد علی نے ماتحت عملے کے ہمراہ منشیات فروش غلام علی بروہی اور میر مرتضی بروہی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 545 گرام چرس جبکہ ایس ایچ او چوٹیاریوں گلزار علی مری نے منشیات فروش محمد عثمان لغاری کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 580 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایس ایچ او ٹنڈوآدم سٹی امتیاز علی کہاوڑ نے ملزمان زاہد علی چشتی اور حسین بخش خاصخیلی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہزاروں روپے کا مسروقہ مال برآمد کرلیا۔
اس کے علاوہ گم شدہ خاتون مسمات صابی شاہ کو ڈھونڈ کر اس کے بیٹے سلمان شاہ کے سپرد کر دیا۔ ایس ایچ او کھاہی ریاض حسین مہیسر نے منشیات کے مقدمے میں مطلوب ملزم ندیم مری کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔