حیدرآباد۔ 03 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کی خصوصی ہدایت پر سانگھڑ ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے تعلقوں میں موجود مارکیٹوں کا دورہ کرکے روزمرہ اشیاء خوردونوش کے ریٹ چیک کیے اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کئے گئے۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سانگھڑ شفیق احمد آریسر نے پرچون، سبزی وفروٹ کی مارکیٹ کا دورہ کیا اور زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کئے ۔
اسی طرح جویریہ اشرف سنجھورو، قمرالدین راھپوٹو شہدادپور، حنین طارق شاہانی ٹنڈوآدم، دیپک کمار جام نواز علی اور نبی بخش سولنگی نے کھپرو مارکیٹ کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والے 31 دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔
دوسری جانب تمام تعلقہ میں سبسڈی والی چینی سستے نرخ پر عوام کو فراہم کی جاری ہے ،تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں چینی کے کیمپ قائم کرکے ہرایک خریدار کو سستے نرخ پر دو کلو چینی فراہم کی جا رہی ہے۔