اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا میں دریائے جہلم پر پشتوں کی تعمیرکے منصوبہ پرکام تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا میں دریائے جہلم پر پشتوں کی تعمیرکے حوالہ سے مقدادعلی خان کے توجہ مبذول نوٹس پروفاقی وزیرآبی وسائل محمدمعین وٹوں نے ایوان کوبتایا کہ ضلع سرگودھا میں دریائے جہلم پر پشتوں کی تعمیرکے منصوبہ پر کام تیزکرنے کیلئے حکومت پنجاب اورمتعلقہ محکمہ کوہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب اورمتعلقہ محکمہ سے کہاگیاہے کہ اس حوالہ سے فنڈز بھی جاری کئے جائے اورمنصوبہ کوجلدازجلدپایہ تکمیل تک پہنچایاجائے۔سپیکرنے وفاقی وزیرکوہدایت کی کہ اس حوالہ سے تمام ترتفصیلات سے متعلقہ رکن کوآگاہ کردیا جائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596274