راولپنڈی ۔23مئی (اے پی پی):ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔
فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران سپاہی ظہور خان عمر 20 سال رہائشی لوئر دیر اور سپاہی رحیم گل عمر 23 سال ایبٹ آباد کے رہائشی نے بہادری سے مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا۔ علاقے میں کلیئرنس جاری ہے۔