24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںضلع غذر میں سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کی فوری امدادی کارروائیاں...

ضلع غذر میں سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کی فوری امدادی کارروائیاں جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):ضلع غذر میں سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کی فوری امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ ضلع غذر میں گلیشئر برسٹ کے نتیجے میں شدید سیلاب سے مقامی آبادی کو مشکلات سامنا کرنا پڑا تھا۔

آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر ایف سی این اے نے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد اور میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں ،اس سلسلے میں پاک فوج کی جانب سے تھالی داس اور روشن نامہ گاؤں میں میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں ، میڈیکل کیمپس میں اب تک 600 سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن اور ٹینٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

پاک فوج کے جوان نہ صرف ریلیف فراہم کر رہے ہیں بلکہ متاثرین کی مکمل بحالی کے لیے بھی دن رات کوشاں ہیں۔علاقے کے عوام نے پاک فوج کی اس فوری اور عملی مدد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔پاک فوج ہر آزمائش کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں