ضلع فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم شروع،9 فروری تک جاری رہے گی

74
Anti-polio campaign
Anti-polio campaign

فیصل آباد۔ 03 فروری (اے پی پی):ضلع میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔مہم9 فروری تک جاری رہے گی جس کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلارہی ہیں۔ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)ندیم ناصر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کے لئے حفاظتی قطرے پلاکر قومی ذمہ داری ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کے لئے دو قطرے ہر بچہ ہر بارناگزیر ہیں۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف علاقوں کی گلی محلوں،ہیلتھ مراکزمیں جاکر مہم پر عملدرآمد کو چیک کیا۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کی ڈیوٹی پر موجودگی کا جائزہ اور ریکارڈ بھی دیکھا۔انہوں نے گھروں کے دروازوں پر دستک دیکر والدین سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلانے کے بارے میں دریافت اور بچوں کی انگلی پر نشانات چیک کرکے اطمینان کا اظہار کیا۔