ضلع مردان میں سی این جی پی ایل ریجن کی منظوری دیدی گئی ہے،امیرمقام

103

اسلام آباد۔07اکتوبر(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میںبمقام مردان سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمٹیڈ ریجن کی منظوری دیدی گئی ہے جو مردان، صوابی اورملاکنڈ ڈویژن پرمشتمل ہوگی، نئے ریجن کے قیام سے مردان، صوابی اور ملاکنڈ ڈیژن کے عوام مستفیدہوںگے اور پشاور ریجن پر بھی بوجھ کم ہوجائیگا۔ انہوںنے کہاکہ مردان، صوابی اورملاکنڈ ڈیژن کے عوام اب میلوں سے نہیںبلکہ قلیل مسافت سے اپنے گیس کے مسائل حل کرسکیںگے۔علاوہ ازیںمردان سے سوات تک 3ارب روپے کی لاگت سے12انچ پائپ کی بھی منظوری دیدی گئی ہے جس پرجلدہی کام کاآغازکردیاجائیگااورڈیڑھ سال تک پائیہ تکمیل تک پہنچ جائیگا۔