31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومزرعی خبریںضلع مظفرگڑھ میں گندم کی کاشت کا ہدف 100 فیصد حاصل کر...

ضلع مظفرگڑھ میں گندم کی کاشت کا ہدف 100 فیصد حاصل کر لیا گیا،ترجمان ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 04 دسمبر (اے پی پی):ضلع مظفرگڑھ میں گندم کی کاشت کا ہدف 100 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں زیادہ گندم اگاؤ مہم زوروشور سے جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قرۃ العین میمن کی سربراہی میں زیادہ گندم اگاؤ مہم ضلع بھر میں جاری ہے۔ ضلع میں گندم کاشت کا ہدف 359000ایکڑزتھا جوکہ 100فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

کاشتکاروں نے کسان کارڈ کا بھرپور استعمال کرکےDAPکھاد خریدی اور گندم کی فصل میں ڈال رہے ہیں جسکی وجہ سے گندم کی فی ایکڑپیداوار بھی انشاء اللہ بڑھے گی۔ تحصیل علی پور کا ٹارگٹ گندم ایک لاکھ پانچ ہزارتھاجبکہ ایک لاکھ آٹھ ہزار ایکٹرز پر کاشت مکمل ہوچکی ہے اور ٹارگٹ سے بڑھ کر کاشت کی جارہی ہے۔

اسی طرح تحصیل جتوئی میں 85000ایکڑز کا ٹارگٹ تھا جبکہ اس وقت 86000ایکڑز پرکاشت کی جاچکی ہے اور تحصیل مظفرگڑھ میں 169000ایکڑز کا ٹارگٹ تھا جبکہ172000ایکڑز پرگندم کی کاشت مکمل ہوچکی ہے۔

گندم کی کاشت 15دسمبرتک جاری رہے گی اور بعض علاقوں میں گندم کی فصل کو پہلاپانی لگ چکا ہے۔ کاشتکاربھائیوں سے درخواست ہے کہ گندم کو پہلاپانی بجائی کے 18تا25دن کے اندر لگائیں۔ اسکے علاوہ ڈی اے پی، نائٹروفاس اور یوریا کا بروقت استعمال کریں تاکہ گندم کی بھرپور پیداوار حاصل کی جاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=532126

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں