ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 290افراد کوریسکیو کیا، ترجمان

100
rescue 1122

ملتان۔ 20 جنوری (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 309ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 290 افرادکوریسکیوکیاگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہر میں 290،شجاع آباد میں بارہ اورجلال پور پیر والا میں سات ایمرجینسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد74ہے،ملتان شہر میں 66،شجاع آباد میں تین اور جلال پور پیر والا میں پانچ حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 197میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 188،شجاع آباد میں سات اور جلال پور پیر والا میں دو میڈیکل ایمرجنسیز اٹینڈ کی گئیں۔

چھ کرائم اور19متفرق ایمرجنسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 290افراد کو ریسکیو کیا گیا،جن میں ملتان شہرمیں 272،شجاع آباد میں بارہ اور جلال پور پیر والا میں چھ افراد کو ریسکیو کیا گیا۔