ملتان۔ 05 مارچ (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 363ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 355 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملتان شہر میں 346، شجاع آباد میں گیارہ اور جلال پور پیر والا میں6ایمرجینسیز پیش آئیں ،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد94ہے،ملتان شہر میں 89، شجاع آباد میں3اور جلال پور پیر والا میں دو حادثات پیش آئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 218میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 210، شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیر والا میں تین میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔10 کرائم اور30متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 355افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 336،شجاع آباد میں 13 اور جلال پور پیر والا میں چھ افراد کو ریسکیو کیا گیا۔