ملتان۔ 24 مئی (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع ملتان میں 313ایمرجنسیزمیں مجموعی طور پر293 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان شہر میں304، شجاع آباد میں سات اورجلال پور پیر والا میں دو ایمرجینسیزپیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد80ہے،ملتان شہر میں77،شجاع آباد میں دواورجلال پور پیر والا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 186میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 181اور شجاع آبادمیں پانچ میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔بارہ کرائم اور22متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر293افراد کوریسکیوکیاگیا،ملتان شہر میں 284،شجاع آباد میں سات اورجلال پور پیر والا میں دو افرادکوریسکیوکیا گیا۔