ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 270افراد کوریسکیو کیا،ترجمان

138
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 286ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر270 افرادکوریسکیوکیاگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہر میں 274، شجاع آباد میں 8 اور جلال پور پیر والا میں 4 ایمرجنسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد51ہے،ملتان شہر میں 49جبکہ شجاع آباد اورجلال پور پیر والا میں ایک،ایک حادثہ پیش آیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 193میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 187،شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیر والا میں ایک میڈیکل ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی۔پانچ کرائم اور26متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔

مجموعی طور پر 270افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 258 ، شجاع آباد میں 7اور جلال پور پیر والا میں 5 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔