ملتان۔ 04 دسمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 262ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر245 افرادکوریسکیوکیاگیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہر میں255،شجاع آباد میں چار اورجلال پورپیروالامیں تین ایمرجینسیز پیش آئیں ،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد81ہے،ملتان شہر میں 74، شجاع آباد میں تین اور جلال پور پیر والا میں چار حادثات پیش آئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 143میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 143میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں،دس کرائم اور17متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا،
مجموعی طور پر 245افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 239 جبکہ شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں تین ،تین افراد کو ریسکیو کیا گیا۔