ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 334افرادکوریسکیوکیا،ترجمان

99
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 20 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں325ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر334 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں309، شجاع آباد میں13اورجلال پورپیروالامیں تین ایمرجینسیزپیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد79ہے،ملتان شہر میں73،شجاع آباد میں پانچ اورجلال پور پیروالا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں196میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں186،شجاع آباد میں آٹھ اور جلال پور پیر والا میں دو میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔چھ کرائم اور31متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر334افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں320،شجاع آباد میں12اورجلال پور پیر والا میں دو افرادکوریسکیوکیاگیا۔