ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 278افرادکوریسکیوکیا

94
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں305ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر278 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں 294،شجاع آباد میں سات اورجلال پورپیروالامیں چار ایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد100ہے،ملتان شہر میں 97،شجاع آباد میں ایک اور جلال پور پیر والا میں دو حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں165میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں158،شجاع آباد میں پانچ اورجلال پورپیروالا میں دو میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔نو کرائم اور20متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر268افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہرمیں257،شجاع آباد میں سات اورجلال پور پیروالا میں چار افراد کوریسکیوکیاگیا۔