ملتان۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں340ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر335 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں318،شجاع آباد میں چھ اورجلال پورپیروالامیں 11 ایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد102ہے،ملتان شہر میں 96،شجاع آباد میں دو اور جلال پور پیر والا میں چار حادثات پیش آئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں203میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں196،شجاع آباد میں چار اور جلال پور پیر والا میں تین میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔چھ کرائم اور19متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر340افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں320،شجاع آباد میں چھ اورجلال پور پیر والا میں 14افراد کوریسکیوکیاگیا۔