ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کے دوران 278افرادکوریسکیوکیا،ترجمان

148
rescue 1122

ملتان۔ 09 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں299ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر278 افرادکوریسکیوکیاگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں288،شجاع آبادمیں سات اورجلال پور پیر والا میں چار ایمرجینسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد63ہے،ملتان شہر میں62 اورشجاع آبادمیں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں171میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں167جبکہ شجاع آباداورجلال پور پیر والا میں دو،دو میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔چودہ کرائم اور32متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔

مجموعی طور پر278افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں268،شجاع آباد میں سات اورجلال پور پیر والا میں دو افرادکوریسکیوکیا گیا۔