ملتان۔ 24 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں306ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر303 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہرمیں 294،شجاع آباد میں سات اورجلال پورپیروالامیں پانچ ایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد80ہے،ملتان شہرمیں75،شجاع آبادمیں دو اورجلال پور پیروالا میں تین حادثات پیش آئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں174میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہرمیں168،شجاع آباد میں پانچ اورجلال پور پیروالا میں ایک میڈیکل ایمرجینسی اٹینڈ کی گئی۔گیارہ کرائم اور28متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر303افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں292،شجاع آباد میں سات اورجلال پورپیروالا میں چارافراد کوریسکیوکیاگیا۔