ملتان۔ 18 جنوری (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں306ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر304 افرادکوریسکیوکیاگیا۔
ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں292،شجاع آبادمیں پانچ جلال پورپیروالامیں نوایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد82ہے،ملتان شہر میں80اور جلال پور پیر والا میں دو ٹریفک حادثات پیش آئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں198میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں187،شجاع آباد میں پانچ اورجلال پور پیر والا میں چھ میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔
چھ کرائم اور10متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر304افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں290،شجاع آباد میں چار اورجلال پور پیر والا میں10 افراد کوریسکیوکیاگیا۔