ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 308افرادکوریسکیوکیا، ترجمان

63
Rescue 1122

ملتان۔ 26 جنوری (اے پی پی):ضلع ملتان میں ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں 304ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر308 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں286،شجاع آبادمیں13 جلال پورپیروالامیں پانچ ایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد76ہے،

ملتان شہر میں70،شجاع آباد میں چار اور جلال پور پیر والا میں دو ٹریفک حادثات پیش آئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں183میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں176،شجاع آباد میں چھ اورجلال پور پیر والا میں ایک میڈیکل ایمرجینسی اٹینڈ کی گئی۔

نو کرائم اور21متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر308افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں287،شجاع آباد میں16 اورجلال پور پیر والا میں پانچ افراد کوریسکیوکیاگیا۔