ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 337 افراد کو ریسکیو کیا، ترجمان

84
مظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد کر دی،ریسکیو زرائع

ملتان۔ 19 فروری (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع ملتان میں 330 ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر337 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں313، شجاع آباد میں12 اور جلال پورپیروالامیں پانچ ایمرجینسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد64ہے،ملتان شہر میں58،شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیر والا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں220میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں211،شجاع آباد میں پانچ اورجلال پور پیر والا میں چارمیڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں،پانچ کرائم اور24متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر337افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں319،شجاع آباد میں 13 اورجلال پور پیر والا میں پانچ افراد کوریسکیوکیاگیا۔