ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 330افرادکوریسکیوکیا۔ترجمان

96

ملتان۔ 02 مارچ (اے پی پی):ملتان ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع بھر میں319ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر330 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں304، شجاع آباد میں آٹھ اور جلال پورپیروالامیں سات ایمرجینسیز پیش آئیں۔

جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد81ہے،ملتان شہر میں74،شجاع آباد میں چار اور جلال پور پیر والا میں تین ٹریفک حادثات پیش آئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں207میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں201،شجاع آباد میں چاراورجلال پور پیر والا میں دو میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔

سات کرائم اور19متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر330افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں314،شجاع آباد میں نو اورجلال پور پیر والا میں سات افراد کوریسکیوکیاگیا۔