ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 312افرادکوریسکیوکیا،ترجمان

85
Rescue 1122

ملتان۔ 05 مارچ (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں308ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر312 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں292، شجاع آباد میں10 اور جلال پورپیروالامیں چھ ایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد74ہے،

ملتان شہر میں71اورشجاع آباد میں تین ٹریفک حادثات پیش آئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں193میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں183جبکہ شجاع آباداورجلال پور پیر والا میں10،10میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔

چار کرائم اور24متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر312افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں295،شجاع آباد میں11 اورجلال پور پیر والا میں چھ افراد کو ریکسیو کیا گیا۔