ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 315افرادکوریسکیوکیا، ترجمان

60
مظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد کر دی،ریسکیو زرائع

ملتان۔ 06 مارچ (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں312ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر315 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں292، شجاع آباد میں11اور جلال پورپیروالامیں نوایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد79ہے،

ملتان شہر میں73،شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیر والا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں201میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں189،شجاع ا آباد میں پانچ اورجلال پور پیر والا میں سات میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔چھ کرائم اور20متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر315افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں293،شجاع آباد میں12 اورجلال پور پیر والا میں11 افراد کوریسکیوکیاگیا۔