ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 338افرادکوریسکیوکیا،ترجمان

86

ملتان۔ 19 مارچ (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں335ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر338 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں321 جبکہ شجاع آباداور جلال پورپیروالامیں سات،سات ایمرجینسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد84ہے،ملتان شہر میں81،شجاع آباد میں ایک اور جلال پور پیر والا میں دوٹریفک حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں203میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں196،شجاع ا آباد میں تین اورجلال پور پیر والا چار میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔پانچ کرائم اور24متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر338افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں324،شجاع آبادمیں پانچ اورجلال پور پیر والا میں نو افراد کوریسکیوکیاگیا۔