ملتان۔ 12 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں395ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر407 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں379، شجاع آبادمیں11 اور جلال پورپیروالامیں پانچ ایمرجینسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد85ہے،ملتان شہر میں79،شجاع آباد چار اور جلال پور پیر والا میں دو ٹریفک حادثات پیش آئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں257میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں253جبکہ شجاع ا آباد اورجلال پور پیر والا میں دو،دو میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں،6کرائم اور31متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر407افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں390،شجاع آباد میں11 اورجلال پور پیر والا میں 6 افراد کوریسکیوکیاگیا۔