ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 374افرادکوریسکیوکیا، ترجمان

5

ملتان۔ 15 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں361ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر374 افرادکوریسکیوکیاگیا۔اتوار کو ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں337، شجاع آبادمیں13اور جلال پورپیروالامیں 11 ایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد78ہے،ملتان شہر میں71،شجاع آباد میں تین اور جلال پور پیر والا میں چار ٹریفک حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں226میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں216جبکہ شجاع آباد اورجلال پور پیر والا میں پانچ،پانچ میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔بارہ کرائم اور29متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر374افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں348،شجاع آباد میں15 اورجلال پور پیر والا میں گیارہ افراد کوریسکیوکیاگیا۔