ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 326افرادکوریسکیوکیا،ترجمان

89
Rescue 1122

ملتان۔ 25 اگست (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں328ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر326 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں310، شجاع آباد میں14 اورجلال پورپیروالامیں چار ایمرجینسیزپیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد81ہے،ملتان شہر میں73اورشجاع آباد میں آٹھ ٹریفک حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں194میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں186جبکہ شجاع آباد اورجلال پور پیر والا میں چار،چار میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں جبکہ 8 کرائم اور34متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر328افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں308،شجاع آباد میں سولہ اورجلال پور پیر والا میں چار افرادکوریسکیوکیاگیا۔