ملتان۔ 01 مئی (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع ملتان میں 359ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 345 افرادکوریسکیوکیاگیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان شہر میں341، شجاع آباد میں 15 اور جلال پور پیر والا میں تین ایمرجینسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد82ہے،ملتان شہر میں 76 اورشجاع آباد میں چھ ٹریفک حادثات پیش آئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 216میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،
ملتان شہر میں 207، شجاع آباد میں سات اور جلال پور پیر والا میں دو میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں، آٹھ کرائم اور33متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 345افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 325،شجاع آباد میں 17 اور جلال پور پیر والا میں تین افراد کو ریسکیو کیا گیا۔