ملتان۔ 08 جنوری (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں3روزہ قومی پولیو مہم کا اغاز ہو گیا ہے ۔ اس مہم کے دوران 10 لاکھ سے زائد بچوں کو ہر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اندرون شہر،قلعہ کہنہ اور درباروں پر لگائے گئے عوامی پولیو کیمپ بھی چیک کئے اور اپنے ہاتھوں سے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی مزدوری سے بچائیں۔