ضلع میں انسداد پولیو مہم 28اکتوبر سے شروع ہو گی،ڈپٹی کمشنرقصور

168
Anti-polio campaign
Anti-polio campaign

قصور. 24 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرقصور کیپٹن(ر) اورنگزیب حیدر خان کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔ڈپٹی کمشنر قصورنے کہا کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم 28اکتوبر سے شروع ہو گی۔پولیو مہم یکم نومبر 2024تک جاری رہے گی،پانچ سال سے کم عمر 7لاکھ 51ہزار 828بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنرقصورنے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے 126یو سی ایم اوز‘578ایریا انچارجز تعینات کئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں مجموعی طور پر 2990 ٹیمیں جن میں 2785موبائل ٹیمز131‘ فیکسڈ اور 74ٹرانزٹ ٹیمیں بچوں کو پولیو قطرے پلائینگی۔

ڈپٹی کمشنر قصورنے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے۔تمام طبقات کے لوگ پولیو کے خاتمے میں اپنا قومی کردار ادا کریں، والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذور ی سے بچانے کیلئے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں