ضلع میں ایجوکیشنل سسٹم کی بہتری کیلئے حکومت پنجاب تاریخی اور نمایاں اقدامات اٹھا رہی ہے،ڈپٹی کمشنربھکر

90
ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کا ڈسٹرکٹ جیل بھکر کا دورہ

بھکر۔ 05 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف کی زیر صدارت ایجوکیشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں ایجوکیشنل سسٹم کی بہتری کیلئے حکومت پنجاب تاریخی اور نمایاں اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ایجوکیشن سسٹم کی بہتری کیلئے حکومتی ترجیحات پر سو فیصد عملدآمد یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ضلع بھرکے سکولوں کے انتظامی و دیگر متعلقہ امور کی احسن انداز میں تکمیل یقینی بنانے کیلئے مربوط پلان تشکیل دینے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں۔