ضلع میں جاری تمام ترقیاتی کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں،ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان

135

ٹنڈومحمدخان ۔ 22 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان دھرمو باوانی نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری تمام ترقیاتی کام فوری طور پر مکمل کیے جائیں، ترقیاتی کاموں میں ہلکے مٹیریل کا استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نےڈسڑکٹ ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔

ڈپٹی کمشنر دھرمو باوانی نے ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان میں جاری ترقیاتی اسکیموں لاء کالج ٹنڈومحمدخان ، تحصیل ٹنڈوغلام حیدر کی یوسی ڈندو کے گورنمنٹ پرائمری اسکو حکیمانی سید، گورنمنٹ پرائمری اسکول جعفر احمدانی، جمال الدین لاشاری اور تحصیل بلڑی شاہ کریم کے مختلف سرکاری پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری اسکولوں کا دورے کے دوران کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد اگلے عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں متاثرہ نامزد پولنگ اسٹیشنز اسکولوں کی عمارتوں کی مرمت کے کام و دیگر بنیادی سہولیات کی کمی کو دور کرنا ہے تاکہ ان پولنگ اسٹیشنز والے اسکولز کو فعال کیا جائے۔ انہوں نے محکمہ ایجوکیشن ورکس کے افسران کو ہدایت کی کہ مذکورہ تمام پولنگ اسٹیشنز والے سرکاری اسکولوں میں جاری مینٹیننس اینڈ رپیئر (ایم اینڈ آر) کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ کسی بھی اسکول میں بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہوسکے۔