ضلع میں جاری شدہ سکیموں کو بروقت مکمل کیاجائے،وفاقی وزیر احسن اقبال کا ڈپٹی کمشنرنارووال آفس میں خصوصی اجلاس سے خطاب

79

نارووال۔16مئی (اے پی پی):اینول ڈویلپمنٹ پروگرام 2022-2023 کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرنارووال آفس میں خصوصی اجلاس کا انعقاد۔وفاقی وزیرپلاننگ وڈویپلمنٹ احسن اقبال نے خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی خواجہ محمد وسیم بٹ،رانامنان،بلال اکبرچوہدری،سردار رمیشن سنگھ اروڑہ،سابق ضلعی چیئرمین احمداقبال،صدرمسلم لیگ(ن)پیرسیداظہرالحسن شاہ کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی)عمرفاروق وڑائچ،اے ڈی سی آرجویریہ مقبول،اسسٹنٹ کمشنرسلمان احمدلون کے علاوہ ہیلتھ،تعلیم,ہائی ویز,بلڈنگز،ایری گیشن,پبلک ہیلتھ،کالجز ودیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنرمیڈم صبااصغرنے اجلاس میں وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال چودھری کو ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کی جانب سے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔خصوصی اجلاس میں سپورٹس ،ہیلتھ ایجوکیشن، ایری گیشن، ہائی وےاور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام تر محکمہ جات کی جاری شدہ سکیموں کے ساتھ ساتھ نئی اسکیمیں ڈسکس کی گئی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال چودھری کی جانب سے ضلع میں جاری شدہ سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے ان اسکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کرکے سکیموں کو بھر وقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے ان پراجیکٹس کی بروقت تکمیل سے عوامی طور پر سہولیات میسر آئیں گی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال نارووال کی مسجد کی سکیم بارے احسن اقبال چودھری کی جانب سے تمام تر مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا۔انکا کہنا تھا کہ اس مسجد کی بنیادیں مکمل ہو چکی ہوئی ہیں اس کی سکیم کو ری سبمٹ کرنے کی بابت ایکسین بلڈنگ کو احکامات جاری کئے گئے۔

نارووال شہر کی سیوریج سکیم جلد شروع کرکے کے جلد از جلدمکمل کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو شہر کے تمام تر ڈرینز کو مکمل طور پر صاف کریں تاکہ آنے والے دنوں میں بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کی مشکلات سے شہریوں کو بچایا جا سکے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال نارووال کو 300بیڈز سے 500 بیڈز تک اپ گریڈ کرنے اور نارووال نرسنگ سکول کو نرسنگ کالج تک اپ گریڈ کرنے کی سکیموں کو ڈسکس کیا گیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال چودھری کی جانب سے نارووال میڈیکل کالج کو جلد از جلد شروع کرنے کی فیزبیلٹی رپورٹ ہنگامی بنیادوں پر تیار کرکے جلد از جلد جمع کروانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف کالجز کے اندر بی ایس کلاسز کے آغاز کے لئے بی ایس بلاکس کی سکیمیوں کے ساتھ ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر کالج نارووال کو قلعہ احمد آباد قصبے کے لئے گورنمنٹ ڈگری کالج کی سکیم سبمٹ کروانےکا کہا گیا۔محکمہ ہائی ویز کو 2017-2018 کی سیاسی بنیادوں پر ان فنڈڈ کی گئی سکیموں کو ہر صورت سال 2022 کے احتتام تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔