16 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںضلع نصیرآباد میں ماہ مقدس کے موقع پر روزے داروں کو ریلیف...

ضلع نصیرآباد میں ماہ مقدس کے موقع پر روزے داروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سستے بازار کے انعقاد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 16 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی کاوشوں سے ضلع نصیرآباد میں ماہ مقدس کے موقع پر روزے داروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سستے بازار کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہا ۔

سستا بازار میں گوشت، مشروبات، چینی، گھی، دالیں، سبزی، پھل سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کے سٹالز لگائے گئے ہیں عوام کو چینی میں سب سے زیادہ ریلیف فراہم کیا گیا عوام کا جم غفیر دیکھنے کو ملا اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی سلیم کاکڑ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد سلیم ڈومکی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ظہیر احمد عمرانی،ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی عبیداللہ پندرانی اور انجمن تاجران کے صدور تاج بلوچ، جنرل سیکرٹری لیاقت علی چکھڑا، تارا چند، میر جان مینگل، علی محمد بوہڑ، دین محمد لہڑی، ہرپال داس پہوجہ، چیئرمین شہری ایکشن کمیٹی کے میر محمد رحیم لہڑی، تاجران کے صدر خان جان بنگلزئی،خلیل احمد بنگلزئی، اصغر رند اور مختیار احمد جتک سمیت دیگر آفیسران و تاجران موجود تھے جنہوں نے قیمتوں کا جائزہ لیا۔

- Advertisement -

سستا بازار میں عوام کو سستے داموں اشیاء خوردونوش کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ تمام اقدامات مفاد عامہ میں کیے جا رہے ہیں ضلع انتظامیہ کی کوشش ہے کہ سستے بازار کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ماہ صیام میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

نصیرآباد ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر اوپن مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں بلکہ منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573314

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں