36.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلع پشاور میں مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کی خلاف کارروائیاں مزید...

ضلع پشاور میں مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کی خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی

- Advertisement -

پشاور۔ 24 اپریل (اے پی پی):پشاور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر افسران بالا کی واضح احکامات کی روشنی میں ضلع پشاور میں مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کی خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں،

ایس پی رورل ڈویژن مختیار علی کی سربراہی میں ڈی ایس پی خزانہ سرکل فضل سبحان خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ سرتاج خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف جرائم میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں قتل، اقدام قتل میں مطلوب مجرمان اشتہاری، اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے سہولت کار اور غیرقانونی اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،

- Advertisement -

جن کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، تین عدد پستول سمیت متعدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق افسران بالا کی ہدایت پر مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کردیا گیا، جس کے دوران ایس پی رورل ڈویژن کی سربراہی میں ڈی ایس پی خزانہ سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مختلف جرائم میں ملوث محمد ہاشم، عارف، سید اجمل، محمد، عبید الرحمان، شہزاد اور عبد اللہ عرف شکیل کو گرفتار کرلیا، جن میں قتل، اقدام قتل میں مطلوب مجرمان اشتہاری،

اشتہاری مجرمان کو پناہ دینا، غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، تین عدد پستول سمیت متعدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587218

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں